وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے ،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262روپے ہوگئی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258روپے سے کم کر کے 253 کر دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کااعلان کیا گیاجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔
قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات دیں گے ۔