بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ اپنے رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کے درمیان عمر کے فرق کے حوالے سے تبصرے کیے جاتے ہیں۔ گذشتہ سال یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ ملائکہ اروڑہ حاملہ ہیں تاہم ارجن کپور نے ان افواہوں کی تردید کر دی تھی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور نے فیک نیوز کی مذمت کرتے ہوئے ’کلک بیٹ کلچر‘ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔مزید پڑھیںگذشتہ سال نومبر میں ارجن کپور نے ایک میگزین اور اس کے صحافی کو ’من گھڑت آرٹیکل‘ شائع کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ اس آرٹیکل میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملائکہ اروڑہ ماں بننے والی ہیں۔ارجن کپور نے اپنے انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کل کلک بیٹ کے ساتھ میڈیا بھی پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔ کلک بیٹ کلچر منفی باتیں پھیلانے کے لیے زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ ہم اداکار ہیں، ہماری ذاتی زندگی ہمیشہ زیادہ پرائیوٹ نہیں ہوتی۔‘انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منفی باتیں پھیلانا آسان ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں تک پہنچنے کے لیے آپ سب (صحافیوں) پر انحصار کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس حقیقت کو سمجھیں کہ ہم انسان ہیں۔ لہذا، ہم سے ایک بار چیک کر لیں کہ کیا آپ لکھنے جا رہے ہیں جو بہت، بہت اہم ہے‘ارجن کپور نے مزید کہا کہ ’آپ کیوں ایسی چیز شائع کرنا چاہتے ہیں جو ہمیشہ وہاں رہے گی اور جو سچ نہیں ہو گا اور اس کے بعد مجھے اُس کی وضاحت کرنا پڑے گی۔ کسی بھی صحافی کے لیے ضروری ہے کہ وہ معلومات کی تصدیق کرے خاص طور پر جب بات آپ کی ذاتی زندگی کی ہو۔‘ان کا کہنا تھا کہ کسی صحافی کو کچھ ایسا شائع نہیں کرنا چاہیے جو کسی کی زندگی بدل دے۔‘