احد سے دُور رہو، اس کی بیوی نہیں ہو ۔۔ احد رضا کی اس تصویر پر ایسا کیا ہوا کہ سوشل میڈیا صارفین رمشاء خان کو کوستے ہوئے سجل علی کی حمایت کرنے لگے

ہماری ویب  |  Jun 02, 2023

احد رضا میر برطانوی ویب سیریز ’ورلڈ آن فائر‘ کے سیزن 2 میں نظر آئیں گے جس کی ایک جھلک انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیاور لکھا World On Fire ۔۔ جس پر ساتھی اداکارہ رمشاء خان نے ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا احد کی تصویر تو بہت پسند آئی لیکن شاید رمشاء خان کا وہاں کمنٹ اچھا نہیں لگا۔ کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جنہوں نے احد اور رمشاء سے ہم تم 2 بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکن کچھ لوگ ناراض نظر آئے۔

کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے رمشاء خان کو کہا کہ احد سے دور رہو، آپ اچھی خوبصورت اور پیاری اداکارہ ہیں آپ کسی سنگل مرد کو تلاش کریں۔ احد نے سجل کو چھوڑ دیا آپ اس کے ساتھ وقت گزاری پر توجہ نہ دیں۔ سجل کی حمایت میں بھی احد کے اس پوسٹ پر کافی کمنٹس موجود ہیں جبکہ وہیں کچھ لوگوں نے احد اور رمشاء کی جوڑی کو ہم تم کی بہترین جوڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک مرتبہ پھر کسی نئے کردار میں ایک ساتھ سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More