لیجنڈری اداکار الپچینو 83 سال کی عمر میں باپ بننے والے ہیں

اردو نیوز  |  Jun 02, 2023

ہالی وُڈ کے لیجنڈری اداکار الپچینو 83 سال کی عمر میں باپ بننے والے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق 83 سال کی عمر کے الپچینو اور اُن کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکار پہلے سے ہی تین بچوں کے باپ ہیں۔

الپچینو کی ایک بیٹی جولیا میری پچینو کی پیدائش ان کی گرل فرینڈ جان ٹارنٹ سے ہوئی تھی جب کہ ان کے دوسرے دو بچوں اینٹن جیمز پچینو اور اولیویا پچینو کی پیدائش ان کی گرل فرینڈ بیورلے ڈی اینجلو سے ہوئی۔

اداکار کی گرل فرینڈ نور الفلاح انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر کام کرتی ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Noor (@nooralfallah)

الفلاح بنیادی طور پر کویتی امریکی شہری ہیں۔ ان کی پیدائش امریکی والدہ اور کویتی والد کے ہاں ہوئی۔ وہ امریکی شہر لاس اینجیلس کے پوش علاقے بیورلی ہلز میں پلی بڑھی ہیں۔

29  سالہ الفلاح نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سکول آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Noor (@nooralfallah)

اس سے قبل حالیہ عرصے میں ہالی وُڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے ہاں بھی 79 سال کی عمر میں ساتویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

الپچینو کو 1992 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’سینٹ آف آ وومن‘ میں اداکاری کرنے پر بہترین ایکٹر کا آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ اپنے کیریئر میں وہ کئی مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہوئے۔

انہوں نے ایکٹنگ سے کبھی ریٹائرمنٹ نہیں لی اور فلموں میں بدستور کام کرتے رہے۔

انہیں آخری مرتبہ عالمی شہرت یافتہ ہدایتکار مارٹن سکورسیسی کی فلم ’دی آئرش مین‘ میں دیکھا گیا تھا جبکہ 2020 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمیزون کی سیریز ’ہنٹرز‘ میں بھی وہ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More