پاکستان کے پاس کوئی آپشن بی نہیں، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن بی نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو آپشن ’بی‘ کی بات کرتے ہیں وہ غلط بات کرتے ہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خواجہ آصف کی عزت کرتا ہوں، انہوں نے سیاسی کیریئر میں بڑی مدد کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر میں نے ان کو پرائیویٹ میں جواب دیا ہے، اسلام آباد میں ان سے ملاقات کروں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More