ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 05, 2023

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67ہزار637بیرل ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62ہزار 242بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 31مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3ہزار225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3ہزار107ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More