کنبیرا: آسٹریلیا میں 18 فٹ لمبے دنیا کے سب سے بڑے مچھ کی 120ویں سالگرہ منائی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مگرمچھ کو 1984 میں آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات کے دریائے فینیس سے پکڑا گیا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مگرمچھ کا نام کیسیئس ہے۔
سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کیسیئس کو مویشیوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ مگرمچھ کو پکڑنے والے سائنسدانوں میں سے ایک گریم ویب نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب ہم نے اسے پکڑا تو اس وقت وہ 16 فٹ 10 انچ کا تھا۔ اُس کی کم از کم 6 انچ کی دم اور تھوڑی سی تھوتھنی غائب تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ مگرمچھ اب کوئنز لینڈ میں گریٹ بیریئر ریف کے گرین آئی لینڈ کے میرین لینڈ کروکوڈائل پارک میں رہتا ہے۔ ٹوڈی سکاٹ، جن کے دادا جارج کریگ نے کیسیئس کو خرید کر اسے 1987 میں گرین آئی لینڈ لے آئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ محققین کا اندازہ ہے کہ اس مگرمچھ کی عمر تقریباً 120 سال ہو چکی ہے۔