سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہے۔

گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More