کیپسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ، صارفین پر اربوں کا بوجھ پڑے گا

ہم نیوز  |  Jul 17, 2023

کپیسٹی چارجز شامل کرکے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت  صارفین سے اربوں روپے وصول کئے جائیں گے۔

نیپرا  دستاویزات کے مطابق بجلی کی اصل اوسط پیداواری قیمت 6 روپے 73  پیسے فی یونٹ ہے ، نیپرا نے  پیداواری قیمت میں 16 روپے 22 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز شامل کرکے قیمت 6 روپے سے 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کر دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق  رواں مالی سال  124 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی خالص پیداواری لاگت 801 ارب 25 کروڑ ہو سکتی ہے ، پیداواری لاگت میں 2 ہزار 25 ارب روپے کپیسٹی چارجز شامل  کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی اصل پیداوری لاگت 16 روپے 71  پیسے فی یونٹ ہے ، 23 روپے کپیسٹی چارجز کے شامل کرنے سے درآمدی کوئلے سے  پیداواری لاگت 40 روپے 34  پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح کپیسٹی چارجز کے ساتھ  فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 48 روپے 56 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 51 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More