فیض آباد دھرنا کیس میں آئی بی کا نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Sep 26, 2023

انٹیلیجنس بیورو(آئی بی) نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس پر سماعت سے قبل ہی اپنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل اسد اللہ خان کی جانب سے نظرثانی کی اپیل واپس لینے کی درخواست پیر کو دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا ہے کہ ’انٹیلیجنس بیورو فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل واپس لینا چاہتا ہے۔ متفرق درخوست منظور کرکے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی سماعت 28 ستمبر کو مقرر کی تھی۔

سنہ 2019 میں راولپنڈی اور اسلام  آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد پر تحریک لبیک نے دھرنا دیا تھا۔ اس دھرنے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

اس کے بعد ایک معاہدے کے نتیجے میں دھرنا ختم ہو گیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزارت دفاع کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

پھر 16 اپریل 2019 کو فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سات درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

ان درخواستوں میں متحدہ قومی موومنٹ، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، انٹیلیجنس بیورو، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور آئی ایس آئی فریق بنے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More