پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔اتوار کو ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے میڈی گرین نے 43، سُوزی بیٹس نے 28 اور حنا رووے نے 14 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین جبکہ ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 18.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں شوال ذوالفقار نے 41 جبکہ عالیہ ریاض نے 25 اور کپتان ندا ڈار نے 23 سکور بنائے۔ FIRST T20I WIN OVER NEW ZEALAND @aliya_riaz37 and @maroof_bismah's unbroken 39-run stand sees Pakistan claim a memorable victory! #NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/4BSoqPKjIR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2023
یہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ویمنز ٹی20 کرکٹ میں پہلی جیت تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔خیال رہے پاکستان ویمن ٹیم اور نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے درمیان ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ منگل 5 دسمبر کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔