سپر ماڈل نومی کیمبل ریڈ سی فلم فیسٹیول میں جلوہ گر

اردو نیوز  |  Dec 04, 2023

برطانوی سپر ماڈل نومی کیمبل جدہ کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے دن کے پریمیئر میں ریڈ کارپٹ پر نظر آنے والی بہت سی معروف شخصیات میں شامل تھیں۔

عرب نیوز کے مطابق جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 30 نومبر سے جاری ہے جو 9 دسمبر تک چلتا رہے گا اور اس میں 11 کیٹیگریز کی فلمیں شامل کی گئی ہیں۔

نومی کیمبل نے انسٹاگرام  پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ’ریڈ سی ایونٹ پسند آیا ہے جو مزید آگے بڑھ رہا ہے، اس حیرت انگیز کمال میں محمد عبدالعزيز الترکی اور جمانا الراشد کا اہم کردار ہے۔

’دی گارڈینز آف دی گلیکسی‘ میں اپنے کردار کے لیے معروف اداکارہ زو سلڈانا اور ان کے شوہر معروف آرٹسٹ مارکو پیریگو بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Red Sea Film Foundation (@redseafilm)

جدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز دبئی میں مقیم عراقی ہدایت کار یاسر الیاسری کی فلم ’ہوجن‘ کی گالا سکریننگ سے ہوا جو سعودی مصنف ابراہیم عباس کے ناول پر بنایا گیا تھا۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر موجود لبنانی اداکارہ نجیم کا کہنا ہے کہ  یہ فیسٹیول ہر پرجوش سعودی فلمساز کے لیے اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ ایونٹ نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی ایونٹس میں اپنے کام کی نمائش کے لیے بہترین معاونت فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More