زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے اور 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر سمیت مجموعی زرمبادلہ کی سطح 13.09 ارب ڈالر پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر تک قرض لینے پر غور، بلوم برگ

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ ملک کے مجموعی ذخائر میں 5 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More