پانی میں گرنے والے اسمارٹ فون کو چاولوں میں رکھنا چاہیے؟ ایپل نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Feb 23, 2024

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو یہی ڈر رہتا ہے کہ کہیں ان کا اسمارٹ فون پانی میں نہ گر جائے اور خراب نہ ہو جائے، تاہم اب آئی فون کے لیے ایپل سپورٹ کی جانب سے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

لوگ اکثر موبائل فون کے گیلا ہوجانے پر چاولوں کے اسے درمیان دبا دیتے ہیں مگر ایسا کرنے سے ایپل کمپنی نے منع کیا ہے۔

امریکی موبائل فون کمپنی آئی فون کی جانب سے اپنے صارفین کو واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ پانی میں بھیگ جانے والے فون کو صارف چاولوں کے درمیان نہ رکھیں۔

عام طور پر جب کبھی موبائل فون پانی میں گر جاتا ہے، تو اسے سکھانے کے لیے ایک لوکل طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے، جس کے تحت موبائل فون کو چاولوں کے درمیان رکھ دیا جاتا ہے۔

کئی گھنٹوں تک رہنے کے بعد چاولوں کے درمیان رہنے والے فون میں سے پانی سوکھ جاتا ہے۔

تاہم اب ایپل سپورٹ کی جانب سے دستاویزات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق اگر صارف کا موبائل فون پانی میں بھیگ چکا ہے، تو اسے چاولوں میں ڈالنے کے بجائے فون سیدھا تھام لیں،اور اس انداز میں پکڑیں کہ اس کا کنیکٹر نیچے کی طرف ہو۔

اس طرح کرنے سے فون میں موجود پانی نکل جائے گا، جس کے بعد آپ اپنا فون کسی خشک جگہ پر رکھ دیں اور 30 منٹ بعد موبائل فون کو چارج کر سکتے ہیں۔

جب کبھی آئی فون موبائل میں پانی داخل ہوتا ہے تو بطور الرٹ ’واٹر ڈٹیکشن‘ اسکرین پر نمودار ہو جاتا ہے، جبکہ تنبیہہ بھی کی کہ گیلے موبائل فون کو چارج نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب چاولوں میں فون نہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کمپنی نے اس عمل کو غیر مؤثر قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More