وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پربیرون ملک جانے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

سرکاری ڈاکٹروں کوبیرون ملک کانفرنسز اور سیمینارکیلئے چھٹی نہیں ملے گی، حکام کے مطابق فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے، ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

حکومت ملک بھر میں ٹی بی کے مفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے، افتخار علی شلوانی

حکام کا کہنا تھاکہ وفاقی وزارت صحت کا فیصلہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہوگا جب کہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر پابندی عائد ہے، اس کے علاوہ کرپشن کے خلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More