سعودی عرب کا چین میں سکھانے کے لیے خصوصی پروگرام کا اعلان

اے پی پی  |  Mar 29, 2024

جدہ ۔29مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر ثقافت و شاہ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے عربی زبان کے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے چین میں عربی زبان سکھانے کے لیے خصوصی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن عبداللہ جو ان دنوں چین کے سرکاری دورےکے دورے پر ہیں ،نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی امور میں دوطرفہ تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی وفود اور تفریحی پروگراموں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ۔

دریں اثنا شاہ سلمان اکیڈمی برائے عربی زبان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ اکیڈمی کے تحت عربی زبان کے فروغ کے لیے مقامی اور عالمی سطح پر مختلف نوعیت کے پروگرام متعارف کرائے جارہے ہیں۔

بیجنگ یونیورسٹی کے شعبے ثقافت و زبان اور شاہ سلمان اکیڈمی کے تعاون سے مختلف کورسز مرتب کیے گئے ہیں جن میں فن خطابت ، قصہ گوئی اور عربی رسم الخط شامل ہے۔

چین میں شروع کیا جانے والے عربی زبان کے پروگرام کے تحت 3 ہفتے بیجنگ میں جبکہ ایک ہفتے کا پروگرام شنگھائی میں کرایا جائے گا جس میں عربی زبان کے اساتذہ کے لیے بھی خصوصی کورسز رکھے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More