جاپانی کار ساز کمپنی کا کینیڈا میں نئے ای وی بیٹری پلانٹس لگانے کا اعلان

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

ٹوکیو۔27اپریل (اے پی پی):جاپانی کار ساز کمپنی (ہونڈا )نےکینیڈا میں نئےای وی بیٹری پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے، این ایچ کے، کے مطابق ہونڈا کے صدر می بے توشی ہیرو اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹِن ٹرُوڈو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کینیڈا میں برقی گاڑیاں اور بیٹری پلانٹس بنانے کے منصوبے پر جلد کام شروع کرے گی۔

یہ جاپانی کار ساز کمپنی ان منصوبوں کے لیے اونٹاریو صوبے کے ایلِسٹن میں تقریباً 11 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔می بے نے کہا کہ نئے پلانٹس سے کمپنی کے ای وی پروڈکشن سسٹم کو تقویت ملے گی۔ اس پراجیکٹ میں موجودہ پلانٹس کے آس پاس کے علاقوں میں ای وی اور بیٹری کے کارخانے لگانے کے منصوبے شامل ہیں۔

توقع ہے کہ ہونڈا موٹر ایلِسٹن میں سالانہ 240,000 گاڑیاں تیار کرے گی۔ پیداوار کا آغاز 2028 میں ہو گا۔ہونڈا کا ہدف ہے کہ 2040 تک اپنی تمام نئی گاڑیوں کی فروخت ای وی اور فیول سیل ماڈلز پر محیط کر دی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More