سعودی عرب ، دو حروف پرمشتمل منفرد نمبر پلیٹ 21 ملین ریال میں فروخت

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

ریاض ۔17اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کی جانب سے نمبرپلیٹوں کی نیلامی میں دو حروف پرمشتمل نمبر پلیٹ 21 ملین ریال میں فروخت کردی گئی۔اردو نیوز کے مطابق منفرد نمبرپلیٹوں کی بولی ابشرپلیٹ فارم پر کی گئی تھی۔بولی میں دو حرفوں ’ ع 1 ‘ پر مشتمل نمبر پلیٹ کی آٹھ بولیاں لگیں۔ پلیٹ کے لیے خصوصی طورپر مقررہ وقت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری دوسری مہنگی ترین نمبر پلیٹ جس کا نمبر ’م 33 ‘ تھا کی بولی 1.95 ملین ریال پر ختم ہوئی جبکہ دوحروف ’و ل 800 ‘ کی نیلامی دو لاکھ ریال میں ہوئی۔واضح رہے ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی نمایاں نمبروں کی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے شوقین افراد کےلیے ابشر پلیٹ فارم پرنیلامی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ابشر پریہ سہولت فراہم کرنے سے قبل نیلامی کی کارروائی ٹریفک پولیس کے مرکزی ادارے میں ہوتی تھی۔ شوقین افراد کا کہنا تھا کہ نیلامی کی کارروائی و ابشر پر جاری کرنے سے انہیں کافی فائدہ ہوا ہے اب وہ کہیں بھی رہتے ہوئے نیلامی میں بولی لگا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More