روسی صدر کے دورہ ترکیہ کی تاریخ پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوا ، ترک صدر

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

انقرہ۔17اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اس بات تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ترکیہ کے دورے کے لئے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک دورے کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ترک صدر نے گزشتہ روز کبینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ ہم نے روسی صدر کے ساتھ فون پر بات کی ہے لیکن ابھی تک ان کے ترکیہ کے دورے کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر مزید ٹھوس معلومات جلد سامنے آئیں گی۔ قبل ازیں روسی صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن کے دورہ ترکیہ کی تاریخ پر سفارتی ذرائع سے اتفاق کیا جائے گا ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More