کیا آپ اپنی ماں اور بیٹی کو بھی مکھی سمجھتے ہیں ۔۔ فضا علی نے عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہماری ویب  |  Apr 18, 2024

" گو کہ یہ بات رمضان کے مہینے میں ہوئی تھی لیکن میں اس وقت یہ بات کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن سب ناراض ہوتے رہے اور کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا اس لیے میں ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے اس پر بات ضرور کروں گی. خاموش نہیں رہوں گی۔ ہمارے یہاں منفی باتیں تو فوراً وائرل ہوجاتی ہیں لیکن اچھی باتوں کو اجاگر نہیں کیا جاتا. آج کل یہ منفی بات وائرل ہے لیکن جنھوں نے یہ بات کہی ہے وہ پھر بھی خاموش ہیں. میں خاتون ہونے کی حیثیت سے عدنان صدیقی کو یہ کہوں گی کہ آپ جتنے بڑے اداکار ہیں اور ایک انٹرنیشنل چینل پر بیٹھے تھے تو کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچنا سمجھنا چاہیے تھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں آپ کو بڑا آدمی بننا چاہیے تھا"۔

یہ کہنا ہے اداکارہ، ٹی وی میزبان اور گلوکارہ فضا علی کا جنھوں نے اپنے شو میں میزبانی کرتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی کے لتے لے لیے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ آپ نے بڑے پن کا مظاہرہ نہیں کیا اور ایک عورت کے سامنے ہی تمام خواتین کو مکھی کہہ دیا۔ آپ کے مکھی کا لفظ تو استعمال کر لیا لیکن کیا آ پ نے اپنی بہن اور والدہ کو بھی اسی نظر سے دیکھتے ہیں؟ کیا آپ اپنی بیٹی کے لیے بھی یہی کہیں گے کہ میری بیٹی مکھی جیسی ہے یا پھر آپ کو یہ اچھا لگے کا کہ کوئی مرد آپ کی بیٹی اور بہن کو بھی مکھی کہے کہ یہ تو مکھی ہیں خود پیچھے آئیں گی؟

فضا علی نے ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی صاحب. آپ نے پاکستان سمیت پوری دُنیا کی خواتین کو مایوس اور دُکھی کیا ہے. جتنا جلدی ہو سکے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے تمام خواتین سے معافی مانگ لیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More