کروشین فٹبالر موڈرک کا سعودی عرب آنا ’خوش آئند‘: آئیون راکیٹک

اردو نیوز  |  Apr 23, 2024

کروشین فٹبالر آئیون راکیٹک پُرامید ہیں کہ ان کے پرانے ساتھی لوکا موڈرک کا سعودی پرو لیگ میں الشباب کلب میں ان کے ساتھ شامل ہونا خوش آئند ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق ریئل میڈرڈ کلب سے لوکا موڈرک کا معاہدہ موسم گرما میں ختم ہو رہا ہے اور آئندہ کھیلنے کے لیے ان کے مملکت جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

الشباب کلب کے مڈفیلڈر اپنے سابق ساتھی 38 سالہ موڈرک سے دوبارہ ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

الشباب کے راکیٹک نے کہا کہ ’موڈرک میرے بھائی ہیں اور اگر سعودی عرب  آتے ہیں لیکن الشباب سے نہیں کھیلتے تو کچھ مسائل رہیں گے۔‘

قبل ازیں سعودی پرو لیگ میں کھیلتے ہوئے الشباب کو الہلال کلب سے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس وقت الشباب سعودی پرو لیگ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

جنوری 2024 میں لا لیگا سائیڈ سیویلا سے 36 سالہ ایوان راکیٹک نے ریاض کلب میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ موڈرک کو اپنے ساتھ کھیلتے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔

دونوں مڈ فیلڈرز نے 2018 ورلڈ کپ میں کروشیا کو فائنل تک پہنچانے میں مدد کی۔ فائل فوٹو گیٹی امیجزدونوں دوست بین الاقوامی ریٹائرمنٹ سے قبل تک کروشیا کی قومی ٹیم کے لیے 12 سال تک ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں، راکیٹک نے ستمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کروشین ٹیم کے دونوں مڈ فیلڈرز نے 2018 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں مدد کی تھی تاہم کروشیا فرانس سے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے فائنل ہار گیا تھا۔

الشباب کلب اس وقت سعودی پرو لیگ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔ فوٹو انسٹاگرامآئیون راکیٹک نے بتایا ہے کہ ’اگر موڈریک مملکت آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میں انہیں الشباب کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں لانے کے لیے تمام معلومات فراہم کروں گا جس کی شاید انہیں ضرورت ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر موڈریک مزید ایک سال کے لیے میڈرڈ میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میرے خیال میں یہ بھی ان کے لیے لطف اندوز ہو گا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More