وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور تمام غیر ملکی شیئر ہولڈرز کی ملاقات

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے منگل کو البر کہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور تمام غیر ملکی شیئر ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے مستقبل کے معاشی اور مالیاتی نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے ایک لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تعمیری مکالمے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور غیر ملکی شیئر ہولڈرز نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ترقی اور مالی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کی حمایت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے سازگار کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بات چیت میں پاکستان کے مستقبل کے معاشی امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں بشمول بینکنگ، فنانس اور انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے اہم شعبوں میں مواقع اور چیلنجز شامل ہیں ۔

شرکاء نے پاکستان کی مسابقت کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع کی نشاندہی اور پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل تعاون اور اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More