لاہور سمیت پنجاب کے بالائی ،وسطی علاقوں میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

لاہور۔27اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خان پور 16، لاہورایئرپورٹ 11 اور سٹی06، گجرات 07، ڈی جی خان سٹی07، بھکر، گوجرانوالہ 06، سیالکوٹ (سٹی 06 و ایئرپورٹ 03)، ملتان (ایئرپورٹ 05 و سٹی 04، جھنگ، لیہ، خانیوال، نارووال، ساہیوال 04، حافظ آباد، اوکاڑہ، رحیم یار خان، شیخوپورہ 03، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بہاولپورایئرپورٹ و سٹی 01 اور فیصل آباد، منڈی بہائوالدین، سرگودھا سٹی،01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت21 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب38 فی صد رہا۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح65 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ 65،سی ای آر پی آفس68، جوہر ٹائون اے بلاک 67،ڈان بریڈ 74، بریڈ اینڈ بائونڈ 82، ریونیوسوسائٹی 86،یو ایس قونصلیٹ 95،فیز 8ڈی ایچ اے65 اور پا کستان انجینئرنگ سر وسز میں70 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More