پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا ، چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے قونصل جنرل کو چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ چینی قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More