فلسطینی بنک اکاؤنٹس کی معطلی سے بحران پیدا ہوگا ، امریکی وزیر خزانہ

اے پی پی  |  May 24, 2024

روم ۔24مئی (اے پی پی):امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے بینک اکاؤنٹس کی معطلی سے بحران پیدا ہوگا۔ العربیہ اٹلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جینٹ ییلن نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائی کی دھمکیوں سے پریشان ہوں ۔ اسرائیل کے ایسا کرنے سے فلسطینی بنکوں کو اسرائیلی کورسپانڈٹ بنکوں سے منقطع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کورسپانڈٹ بنکنگ کا چینل ان بینکوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو اسرائیل سے سالانہ تقریباً 8 بلین ڈالر درآمد کرتے ہیں۔ جس میں بجلی، پانی، ایندھن اور خوراک کی مدت بھی شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تقریباً ایک ماہ قبل خط لکھا تھا جس میں مغربی کنارے کی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی بنکوں کا رابطہ اسرائیلی بنکوں سے ختم کیا گیا تو بحران کا خدشہ ہے۔ اس کے لیے ہم آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں گروپ 7 میں تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ نیز اسرائیلی دھمکیوں کے پورا ہونے کے اثرات اسرائیل پر بھی پڑیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More