وفاقی وزیر داخلہ نے جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئےکمیٹی تشکیل دیدی

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئےکمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی 24 گھنٹوں میں اس بات کا تعین کریگی کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی، تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ قائم کیا اور تحقیقات کا ٹاسک سونپا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More