سعودی عرب میں قیام کے دوران پاکستانی عازمین کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران پاکستانی عازمین کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منگل کو مکہ مکرمہ میں پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حجاج کرام کے لیے منیٰ میں جگہ کے بروقت حصول اور انہیں مشاعر تک پہنچانے کے لیے ٹرین سروس کی دستیابی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سولہ ہزار سے زائد عازمین نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایک نئے مختصر حج پیکج کا انتخاب کیا ہے، جو 25 سے 30 دن کی کم مدت میں حج مکمل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختصر حج پیکج ایک بہترین آئیڈیا تھا جس نے بڑے پیمانے پر قوم کی دلچسپی کو راغب کیا۔

ڈی جی حج نے کہا کہ سرکاری حج سکیم بنیادی طور پر معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو فائدہ پہنچانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ حج کی روحانی اہمیت کو سمجھیں اور مقدس مذہبی سرگرمیوں کے دوران اپنی ہمت برقرار رکھیں۔ مزید برآں، عبدالوہاب سومرو نے پاکستانی عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے میں سعودی عرب کے خصوصی تعاون اور کوششوں کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More