وفاقی حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے محسن پاکستان ایوارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 12, 2024

وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایتوں کے ازالے اور آسانیوں کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ غیر ملکی پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف کے لیے محسن پاکستان ایوارڈ متعارف کروایاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی بھیجی جانے والی ترسیلات زر معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بھارت کے ہاتھوں امریکا کو شکست، پاکستان کی سپر ایٹ میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم لوگوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔ جو پاکستانی بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، حکومت ان کے لیے قرض کی فراہمی کے اقدامات پر تیزی سے کام کر رہی ہے، تا کہ نئے ایمیگرینٹس اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے جلد از جلد ملک سے باہر جا کر آباد ہو سکیں۔

وفاقی وزیر بتایا کہ غیر ملکی پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف کے لیے محسن پاکستان ایوارڈ متعارف کروایاجا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More