قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل

ہم نیوز  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کیا۔ سرکلر کے مطابق قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19 اراکین پر مشتمل ہے اور کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہیں۔

قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت میں 20 اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں نے وفاقی بجٹ کو سخت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7 اور سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے۔ مواصلات، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، توانائی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکلر کے مطابق خزانہ، خارجہ امور، انسانی حقوق، اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More