برطانیہ کے انتخابات میں 15 دن باقی ، سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم میں تیزی

ہم نیوز  |  Jun 18, 2024

برطانیہ میں الیکشن کی گہما گہمی بڑھ گئی ، کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی زور و شور سے جاری ہے ۔

انتخابات میں  لیبر پارٹی، کنزرویٹیو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما حصہ لے رہے ہیں ، لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما متحرک ہو گئے ہیں۔

ایران کے صدارتی انتخابات کیلئے 6 امیدوار اہل قرار ، احمدی نژاد پھر دوڑ سے باہر

برمنگھم کے علاقے ہال گرین اینڈ موزلی میں لیبر پارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی آزاد حیثیت میں میدان میں اترے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پارلیمنٹ توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 4 جولائی کو نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More