عدت کیس ختم ہوگیا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے،شعیب شاہین

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عدت کیس کے علاوہ تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں ، ان پر صرف عدت کیس چل رہا ہے یہ کیس ختم ہوتے ہی وہ رہا ہوجائیں گے۔

حکومت سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان جیلوں سےباہر آئیں گے، اپوزیشن لیڈر

انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق جس کاجو حق ہے وہ ضرور ملنا چاہئے، اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ معاش ہے، گندم اسکینڈ ل آیا،نیب کوپتہ چلا نہ کسی تحقیقاتی ایجنسی نے کچھ کیا، کسانوں کے 800ارب روپے ڈوب گئے ، آج بھی پنجاب کے کسانوں کے پاس نئی فضل کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ دبئی لیکس آئی، کیا کسی ایک بندے کو نوٹس ہوا؟۔

شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد میرے خلاف دہشتگردی کی 7ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، ہم نے کہا جو کچھ کرنا ہے پارلیمان میں ان کیمرہ بریفنگ دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More