ممکنہ احتجاج ، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ پر روک دیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو اسمبلی کے مین گیٹ پر روک دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی ہے ،معطل ارکان کا اسمبلی حدود میں داخلہ روکنے کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت

آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی اور سپلیمنٹری بجٹ کے 37 مطالبات زر پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کے لیے ایتھکس کمیٹی بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More