پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت

ہم نیوز  |  Jul 01, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی سے متعلق 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور وہ خواتین کےکیسز اور ان کے پارٹی چھوڑنےکی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجےگی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More