پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

پنجاب حکومت کی جانب سے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی،پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر3 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ کے بعد ٹیٹرا پیک دودھ کی نئی قیمتیں جاری

اسی طرح کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے،5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کردیا گیا،ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔

گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے مقررکردی گئی،پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر فیس میں 1500 سے 1800 اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More