نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ، 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

اسلام آباد: نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں ہی 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی 1.28 فیصد تک بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 5 اشیا سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 70.77 فیصد ،آٹا 10.57 فیصد، پاوڈر دودھ 8.90 فیصد، ڈیزل 3.58 فیصد، پیٹرول 2.88 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت 1.63 فیصد بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

چکن ، دالیں اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ پیاز 9.05 فیصد اور آلو 1.04 فیصد سستے ہوئے۔

کیلے اور انڈوں کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم ٹماٹر 200 روپے کلو سے بھی متجاوز کر گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More