پٹرول پمپس پر 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم، نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک دن کی ہڑتال کے بعد 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال مؤخر کرنے کے اعلان کے فوری بعد ہی پیٹرول پمپس پر عائد کر دہ 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ڈی جی آئل کی جانب سے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی تھی کیونکہ ڈیلرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس(پیٹرول پمپس) حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں اس لیے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ، 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرول پمپس پر فی لیٹر 0.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس یکم جولائی سے فنانس بل میں عائد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پمپس اپنے مارجن پر پہلے ہی 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دے رہے تھے۔ اب اضافی ودہولڈنگ ٹیکس کی پیچیدگی کو ختم کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More