گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے تک اضافہ ہوگیا

ہم نیوز  |  Jul 01, 2024

گندم کی فی من قیمت میں پانچ سے آٹھ سو روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

جون کے پہلے ہفتے میں 2700 روپے من پہنچنے والی گندم 30جون کو 3500 روپے من سے تجاوز کر گئی ہے۔

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 140 روپے تک اضافہ ہوگیا

عیدالاضحی سے پہلے جنوبی پنجاب سے گندم وسطی پنجاب میں 2700 روپے من تک پہنچتی رہی اور شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی اسلام آباد2900 روپے فی چالیس کلو گرام تک آ گئی تھی ۔

30جون کو راولپنڈی اسلام آباد کی مارکیٹ میں500 روپے فی چالیس کلو گرام اضافے کے ساتھ گندم 3400 روپے فی 40 کلو گرام بھی دستیاب نہیں ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر

اسی طرح گجرات ڈویژن‘ گوجرانوالہ ڈویژن‘ لاہور ڈویژن میں گندم 800 روپے اضافے کے ساتھ 3500 روپے تک ہو گئی ہے۔

گندم کی قیمت میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں روٹی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More