واٹس ایپ نے صارفین کو اپڈیٹ رکھنے کیلئے نئے فیچرکی آزمائش شروع کردی

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

واٹس ایپ نے صارفین کو اپڈیٹ رکھنے کیلئے نئے فیچرکی آزمائش شروع کر دی۔

وا ٹس ا یپ جہاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک مقبول میسجنگ ایپ ہے وہیں تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ کے حوالے سے بھی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

اگر آپ ایک اچھی کوالٹی کے اسمارٹ فون کے مالک ہیں تو کسی بھی تقریب کے اختتام پر فیملی کے لوگ یقینا آپ سے بھی کہتے ہوں گے کہ آج کی تصویریں مجھے واٹس ایپ کردینا۔

پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز کی برآمد میں اضافہ

حال ہی میں وا ٹس ا یپ نے صارفین کیلئے ہائی ڈیفینیشن (HD) کے ساتھ میڈیا کے ڈیفالٹ معیار کے طور پر تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کیا لیکن مسئلہ ابھی بھی یہ ہے کہ اگر صارف کی اپ لوڈ کی گئی فائلز sending کے دوران فیل ہوجائیں یا پھر درمیان میں کنیکٹویٹی pause آجائے تو واٹس ایپ صارف کو ایپ کھولنے کی صورت ہی پتا چلتا ہے کہ اس کی بھیجی گئی تصاویر یا ویڈیوز آگے نہیں پہنچ سکی ہیں۔

ایپ نہ کھولنے تک صارف اس سے لاعلم رہتا ہے لیکن واٹس ایپ اب اس مسئلے کے حل کیلئے کام کررہا ہے، ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے نوٹیفکیشن فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے اپ لوڈنگ رک جانے پر صارف کو واٹس ایپ کھولے بغیر نوٹیفکیشن کی صورت آگاہ کیا جائے گا۔

اس میں بتایا جائے گا کہ آپ کی بھیجی جانے والی کون سی تصویر یا ویڈیو ز send ہونے سے رک گئی ہیں، نیا فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے تازہ ترین بیٹا ورژن یا پھر کچھ بیٹا ٹیسٹرز صارفین کیلئے دستیاب ہے لہذا امکان ہے آئندہ ہفتوں میں نیا فیچر تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More