گندم، چاول، آئل، گھی، چینی، مشروبات، تازہ سبزیوں کے نرخوں میں کمی

ہم نیوز  |  Jul 01, 2024

صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ جون میں 12.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور متعدد اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 12.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 11.8 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 29.4 فیصد تھا۔

نئے مالی سال ٹیکسز کے اطلاق کے بعد گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھ گئے

اعدادو شمار کے مطابق شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ 14.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 14.3 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 27.3 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں قیمتوں کا عمومی اشاریہ 9.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 8.2 فیصد اور گذشتہ سال جون میں 32.4 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق جون کے مہینے میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 8.93 فیصد، گندم 7.92 فیصد، گندم سے بنی مصنوعات 7.75 فیصد، انڈے 5.12 فیصد، چاول 4.15 فیصد، بیکری اینڈ کنفکشنریز 2.53 فیصد، دال مسور 2.29 فیصد، تازہ سبزیاں 2.13 فیصد، سرسوں کا تیل 0.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح تیار خوراک 0.81 فیصد، نمکو 0.67 فیصد، چینی 0.41 فیصد، مشروبات 0.17 فیصد، کوکنگ آئل 0.05 فیصد، بناسپتی گھی 0.05 فیصد، مائع ہائیڈرو کاربن 10.82 فیصد، پٹرول 5.44 فیصد اور ٹھوس ایندھن میں 0.39 فیصد کی کمی ہوئی۔

او جی ڈی سی ایل کا تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

اعدادو شمار کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 38.96 فیصد، پیاز 20.73 فیصد، دال چنا 10.16 فیصد، چکن 8.32 فیصد، آلو 6.68 فیصد، بیسن 6.41 فیصد، مکھن 6.26 فیصد، تازہ پھل 4.63 فیصد، سگریٹ 4.55 فیصد، دال ماش 3.23 فیصد، مصالحہ جات 2.50 فیصد، دودھ سے بنی مصنوعات 2.48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح تازہ دودھ 1.80 فیصد، لوبیا 1.63 فیصد، گڑ 0.92 فیصد، گوشت 0.81 فیصد، مچھلی 0.57 فیصد، دال مونگ 0.53 فیصد، ڈرائی فروٹس 0.24 فیصد، خشک دودھ 0.19 فیصد، آئسکریم 0.13 فیصد، شہد 0.05 فیصد، بجلی کے نرخ 8.10 فیصد، ٹیلرنگ 4.59 فیصد، ٹرانسپورٹ خدمات 4.36 فیصد، ٹیکس بکس 2.74 فیصد، ادویات 2.16 فیصد اور ہسپتالوں کی خدمات میں 1.95 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More