تاریخ میں پہلی بار انوکھا کیس بنایا گیا، بیرسٹر گوہر

سچ ٹی وی  |  Jul 03, 2024

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار عدت سے متعلق کیس بنایا گیا ہے، یہ پولیٹیکل وکٹمائیزیشن ہے، ہمیں امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں ریلیف ملے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن ہے 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مرکزی اپیلوں پر مفصل بحث ہوئی ہے،

آج عدت کیس میں مرکزی اپیلوں کی سماعت ہوئی ہے، سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پریشرائز کرنے کے لیے یہ کیس بنایا گیا،

ذاتی نوعیت کا کیس بنایا گیا جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا، اس کیس میں عورت کے شامل ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدالت کے سامنے شریعت کورٹ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ماضی میں دیے گئے فیصلے رکھے،

یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک عورت کی نجی زندگی کریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More