پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو اسمبلی کے مین گیٹ پر روک دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی ہے ،معطل ارکان کا اسمبلی حدود میں داخلہ روکنے کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔
قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت
آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی اور سپلیمنٹری بجٹ کے 37 مطالبات زر پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کے لیے ایتھکس کمیٹی بنا رہے ہیں۔