ایران صدارتی الیکشن ، امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ، 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام رہا جس کے باعث 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن میں امیدواروں کے واضح اکثریت حاصل نہ کر سکنے کے باعث انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہو گا۔

امریکا صدارتی الیکشن، ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ٹرمپ سے ہو گا

ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود پیزشکیان نے 82 لاکھ، سعید جلیلی نے 72 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر کے27 لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور کے محمدی کے 1 لاکھ 58 ہزار ووٹ لئے ہیں۔

امریکی صدارتی الیکشن، بھارتی نژاد نکی ہیلی کا سابق ’باس‘ ٹرمپ کو چیلنج

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More