ٹک ٹاک کا ایک اور بہترین فیچر پیش

سچ ٹی وی  |  Jun 19, 2024

شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے متعدد ممالک میں ایپلی کیشن پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا سمیت دیگر ممالک میں کاروباری فیچر ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا، جس کے بعد ممکنہ طور پر اسے بعد ازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جو کہ امریکا سمیت متعدد بڑے ممالک میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم اسے تاحال پاکستان میں پیش نہیں کیا گیا۔

ٹک ٹاک شاپ فیس بک اور واٹس ایپ بزنس کی طرح ہے، جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔

اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر پیش کردیا، اب وہاں پر صارفین کوئی بھی تصویر دے کر اس سے ملتی جلتی یا اسی تصویر کو دیگر شاپس پر دیکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا، یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کرکے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر بعد ازاں شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک پر پہلے ہی مواد، ویڈیوز اور وہاں اپلوڈ کی گئی تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر موجود ہے لیکن اب ٹک ٹاک پر گوگل سرچ انجن کی طرح کے فیچر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More