حج کے دوران اموات تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے سے ہوئیں ، سعودی حکومت

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ حج کے دوران اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔

فہد بن عبدالرحمان نے بتایا کہ حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی اموات ہوئیں۔ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔

حجاج کرام کی اموات ، مصر میں ٹور آپریٹرز کیخلاف کریک ڈائون ، 16 کے لائسنس منسوخ ، کئی گرفتار

انہوں نے بتایا کہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مصری حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہیں ،جاں بحق افراد میں انڈونیشیا کے 236 اور بھارت کے 98 شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More