حسن نصراللہ کی شہادت پر حماس کا اہم بیان آگیا

سچ ٹی وی  |  Sep 28, 2024

لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہادت پر فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے اہم بیان جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت پر ردعمل میں حماس نے کہا ہے کہ ان کی شہادت سے ہماری مزاحمت کو مزید تقویت ملے گی۔

حماس نے اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اسرائیل کے خلاف ہمارے جنگ کو مزید ہوا دے گی۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم اور قتل و غارت صرف فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے عزم میں اضافہ کرے گی کہ وہ اپنی پوری طاقت، بہادری اور فخر کے ساتھ شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھیں اور فتح تک مزاحمت کی راہ پر گامزن رہیں۔

حماس نے مزید کہا کہ ہم اپنی مکمل یکجہتی اور لبنان میں حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کرنے والے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کرتے ہیں جو مسجد اقصیٰ کے دفاع کیلیے جنگ میں ہماری مزاحمت کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے ایک اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد یا بدیر لبنان، فلسطین اور خطے میں مزاحمتی قوتیں دشمن کو اس کے جرائم کی قیمت چکانے پر مجبور کر دیں گی اور اسے اپنے جرائم کی وجہ سے شکست کا مزہ چکھنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More