بھارت کی 206 رنز کے جواب میں 2 وکٹ کے نقصان پر10 اوور میں 100رنز کی تباہ کن بیٹنگ جاری

سچ ٹی وی  |  Jun 24, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے مچل اسٹارک کے ایک اوور میں 29 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رشبھ پنت 15 رنز بناسکے، شیوم دوبے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے چار اوورز میں 45 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، مارکس اسٹونس دو اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 اس سے قبل آسٹریلوی کپتان مچل مارش ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلے گی۔

واضح رہے بھارت اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ افغانستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 اسٹریلیاں کی2 وکٹ کے نقصان پر10 اوور میں 100 رنز کی تباہ کن بیٹنگ جاری

مارش 28 بال میں 37 رنز کی بہترین اننگز کے بعد آوٹ

 ہیڈ اور مایکس گریس پر موجود 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More