ملک بھر میں کل سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے، کل 26 جون کو بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

سندھ کے مختلف مقامات پر کل سے یکم جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہو سکتی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

28 جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان، نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More