تاجروں نے بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

ہم نیوز  |  Jun 28, 2024

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف یکم جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مراکز کے تاجر موجود ہیں ۔حکومت نے بجلی کے بلوں کا ظلم کیا ۔اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

نئے مالی سال کےپہلےروز بینکوں میں چھٹی کا اعلان

200یونٹ کا بل کچھ،اس سے زائد یونٹ کا بل اور ہے۔وزیراعظم صاحب حکومت نہیں ہوتی تو چھوڑ دیجیے،آئی پی پی کمپنیاں حکومتی بڑوں کی ہیں۔

ڈالروں میں آئی پی پی کو ادائیگی ہورہی ہے ۔48ہزار میگا واٹ کی ادائیگی ہورہی ہے۔ضرورت ہمارے 20 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے ۔21فیصد بجلی پر سیلز ٹیکس آ رہا ہے۔16 فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاؤہ بھی ٹیکس لئے جا رہے ہیں ۔

یکم جولائی کو ملک بھر میں تاجر احتجاج کریں،عوام بھی اس میں ہمارا ساتھ دے ،یکم جولائی کو ہر سطح پر ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔یکم جولائی سے پہلے حکومت اپنا ظلم واپس لے۔حکومت اپنے اخراجات واپس لینے کو تیار نہیں۔

قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت

سرکاری ملازم کو تنخواہ ہمارے ٹیکس سے ملتی ہے،1700ہزار ارب روپے تاجر ٹیکس دیتے ہیں،ایک وزیر نے کہا کہ 6ہزار ارب ایف بی آر کھا جاتی ہے۔

ممبران اسمبلی،وزیر مشیر پر کروڑوں کی گاڑیاں ہیں،ڈی سی اور اے سی کو کروڑوں کی گاڑیاں دی جاتی ہیں۔ان لوگوں کو چھوٹی گاڑیاں دی جائیں ۔

پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید

پاکستان میں کشمیر والی حالت ہوگئی ہے،لوگ بجلی کے بل جمع کرانے سے انکاری ہیں،ہر ایکڑ پر حکومت 20ہزار روپے ٹیکس لے رہی ہے۔

10 فیصد ٹیکس لینے کے لئے ایف بی آر رکھا ہوا ہے ۔وزیراعظم کو بجلی کے بلوں میں ظلم واپس لینا ہوگا۔کئی بار جیل کاٹی اور کئی بار 144کاٹا۔یہ تباہی حکومت ہے،ان کو روکیں گے۔بجٹ میں ہم ذلیل ہوئے ریلیف کوئی نہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More