آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے،موجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل،سوریا کمار یادیو کا ناقابل یقین کیچ،نیا تنازع کھڑا ہوگیا

حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے ملکی اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند ہے،انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے،مولانا کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More