پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کی سرجری سے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات کروں گا کہ میں جتنی چیزوں کو درست کرسکتا ہوں، کروں۔ ٹیم کی بات اس لیے نہیں کروں گا کیونکہ ٹیم ہر کھلاڑی پر انحصار کرتی ہے، اگر میں اچھا ہوں تو میری ٹیم بھی اچھی ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سرجری والے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے لیکن کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
سرجری سے پاکستان کی پوری کرکٹ ٹیم کو فارغ کر دینا چاہیے، احمد علی بٹ
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔